وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت انسداد پولیو پراہم اجلاس، آصفہ بھٹوکی خصوصی شرکت

[youtube https://www.youtube.com/watch?v=VFl9OzMF_Hg&w=560&h=315]

کراچی میں انسداد پولیو سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کو پولیو سے پاک اور آئندہ نسل کو اپاہج ہونے سے بچانا چاہتے ہیں۔ اس لیے جب بھی انسداد پولیو مہم چلتی ہے تو وہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی اور مانیٹرنگ خود کرتے ہیں۔
بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ رواں سال سندھ میں کوئی نیا پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔
رواں برس کراچی میں 80 ہزار سے زائد بچے پولیو ویکسین لینے سے محروم رہ گئے جس کا سبب ان کے والدین کا پولیو ویکسین پلوانے کا انکار تھا۔ مچھر کالونی، سہراب گوٹھ میں اب بھی پولیو وائرس موجود ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا جو والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری ہیں ان کی کونسلنگ کا کوئی پروگرام بنایا جائے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور پولیو پروگرام مل کر کراچی سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔
مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر صحت، محکمہ صحت اور پولیو پر ٹاسک فورس کو وائرس سرویلنس اور ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو کے کام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں آصفہ بھٹو، عذرا پیچوہو، وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، میئر کراچی، آئی جی سندھ اور سیکریٹری ہیلتھ سمیت دیگرافسران بھی شریک تھے۔
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں