پنجاب کے 25 فیصدبیلٹ پیپرز کی نادرا سے تصدیق کرائی جائے: میاں منظور احمد وٹو

IMG_6776

پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے 25 فیصد پولنگ اسٹیشنوں کے اندر بیلٹ پیپرز پر لگائے گئے انگوٹھوں کے نشانات کی نادرا سے تصدیق کرائی جائے۔لاہور میں پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ اکثر مقامات پر فرشتوں نے ووٹ ڈالے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحفظات کے باوجود الیکشن کے نتائج کو تسلیم کیا ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ کون لوگ انتخابی مہم نہیں چلاسکے اور کن لوگوں کو سازگار ماحول فراہم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی کمزوریاں دور کریں گے عوام کا دوبارہ اعتماد حاصل کرنے کے لئے جدوجہد اور کم بیک کریں گے۔جمہوری عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہناتھا کہ پنجاب میں شکست پر وہ مستعفی ہوچکے ہیں تاہم پارٹی کا فیصلہ قابل قبول ہوگا۔ پارٹی نے منظور وٹو استعفیٰ واپس لینے اور قیادت سے ان کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کی قرار داد منظور کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں