پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی صفیں منظم کریں اور بلدیاتی انتخابات کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں: راجہ عامر خان

RajaAmir1

راجہ عامر خان سیکرٹری اطلات پی پی پی پنجاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی صفیں منظم کریں اور عوامی خدمات کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے آنے والی بلدیاتی انتخابات کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں مختلف وفود سے ملاقاتوں اور بعد از عام انتخابات حکمت عملی وضع کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی و علاقائی صورتحال پیپلز پارٹی جیسی بڑی عوامی جماعت سے اہم قومی کردار کی ادائیگی کا تقاضہ کر رہی ہے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر اور آزاد کشمیر میں مضبوط جڑیں رکھتی ہے اور اہم قومی امور میں اب بھی قابل قدر کردار ادا کر رہی ہے – انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پہلے ہی بہت زیادہ تاخیر ہو چکی ہے ، اس لئے نئی منتخب جمہوری حکومت سب سے پہلے یہ فریضہ نبھائے – انہوں نے کہا کہ کارکن خود کو منظم کر کے عوام سے رابطے بڑھائیں اور نئے عزم کے ساتھ عوامی ، سماجی خدمات کے لئے حکمت عملی وضع کریں –

اپنا تبصرہ بھیجیں