قومی ، معاشی ، سماجی حالات اور خطے کی صورتحال کے پیش نظر قومی اتفاق رائے وقت کا اہم تقاضہ ہے: منیر احمد خان

947110_418512368255590_1318931797_n

منیر احمد خان :انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا پی پی پی پنجاب نے کہا ہے کہ قومی ، معاشی ، سماجی حالات اور خطے کی صورتحال کے پیش نظر قومی اتفاق رائے وقت کا اہم اور لازمی تقاضہ ہے ، تمام محب وطن قوتیں باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے پاک سر زمین کی سلامتی و استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے یکجا ہو جائیں – میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے قومی مفاہمت کی جانب پہلے ہی پیشرفت شروع کر دی تھی اور گذشتہ پانچ برس میں مفاہمانہ و مثبت سیاست کو پروان چڑھایا ، انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال ، پاکستان کی خارجہ پالیسی کو قومی امنگوں سے ہم آہنگ کرنے کی متقاضی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج اور نئی حکومت کے مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کیا اور ملک و قوم اور جمہوری کے لئے نئی منتخب جمہوری حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے – انہوں نے کہا کہ آبرو مندانہ باوقار خارجہ پالیسی ہماری اہم اور فوری ضرورت ہے جس کے لئے اہم ترین اقدامات پیپلز پارٹی نے چین سے گوادر معاہدہ اور ایران سے گیس معاہدہ کر کے مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے اور اسطرح قومی جذبہ کے تحت نئی منتخب حکومت کے لئے آسانیاں پیدا کر دی ہیں اب نئی حکومت ان معاہدوں کی بروقت تکمیل و کامیاب عملدرآمد یقینی بنا کر پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب حقیقت میں بدل سکتی ہے اور اسطرح تاریخ میں اپنا نام و مقام بلند کر سکتی ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں