عالمی عدالت کے فیصلے سے وفاقی حکومت کی نا اہلی واضح ہو چکی ہے: حاجی علی مدد جتک

کلی شاہنواز نیو بلوچ کالونی سریاب روڈ کوئٹہ میں میر احمد رودینی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ن لیگ سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلزپارٹی میں کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ربانی خان خلجی، فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ،میر ولی محمد قلندرانی، ثناء اللہ جتک، میر بابل بنگلزئی، چوہدری شان سلامت و دیگر نے خطاب کیا۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عالمی عدالت سے کلبھوشن جادیو کی سزا پر عملدرآمد پر حکم امتناع کے فیصلے سے وفاقی حکومت کی نا اہلی واضح ہو چکی ہے اگر ملک کے خارجہ پالیسی مضبوط ہو تی تو یہ نوبت نہیں آتی وفاقی حکومت نوازشریف کو بچانے کے لئے پاناما کیس میں مصروف ہے ان کو باقی ملک کا کوئی غم نہیں ہے اگر غم ہو تا تو آج یہ فیصلہ ہمارے حق میں ہو تا۔
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں