مسلم لیگ (ن) جعلی بھاری مینڈیٹ کے نیچے خود ہی دب جائیگی, شہباز شریف صدر آصف زرداری پر تنقید کرکے سیاسی دوکانداری چمکا رہے ہیں: میاں منظور احمد وٹو

947110_418512368255590_1318931797_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے شہباز شریف صدر آصف زرداری پر تنقید کرکے سیاسی دوکانداری چمکا رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے، مسلم لیگ (ن) جعلی بھاری مینڈیٹ کے نیچے خود ہی دب جائیگی اور نئی حکومت کتنی دیر چلے گی یہ آنے والا وقت بتائے گا۔ پیپلز پارٹی حالات سے گھبرانے والی نہیں بلکہ حالات کا مقابلہ کرتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا صدر زرداری کانگران حکومت اور اس کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں اس کے باوجود شہباز شریف صدر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو غیر جمہوری اور غیر اخلاقی ہے۔ ان کو چاہئے وہ اپنی دوکانداری چمکانے کیلئے صدر زرداری کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کس طرح پنجاب میں جیتی وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں