ملک دشمن عناصر نے پیپلز پارٹی کو الیکشن سے باہر رکھا: اشفاق جلیانہ

Flag_of_Pakistan_Peoples_Party

پیپلز پارٹی حلقہ 161 لاہور کے صدر اشفاق جلیانہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے 5سال دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ملک دشمن عناصر نے پی پی پی کو الیکشن سے باہر رکھا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کنارہ کشی اختیار کرنے کی بجائے میڈیا کے زریعے اپنی الیکشن مہم چلائی۔پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اشفاق جلیانہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی 5سالہ کارکردگی پر شرمندہ نہیں بلکہ کھل کر عوام کو اپنے کارنامے بتائے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے دوسری طرف مخالفین کی کارکردگی کو لوگوں کے سامنے رکھا۔مگر عوام کو جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والوں نے اپنی رائے استعمال کرنے کا موقع نہیں دیا اور ووٹ کا تقدس پامال کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ادارے بنائے ۔آئین کو بحال کیا۔پارلیمنٹ کو آزاد اور خود مختار بنایا ہے۔صدر زرداری نے اپنے اختیارات کو پارلیمینٹ کو ٹرانسفر کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر قومی اسمبلی کے حلقہ میں 18ہزار خواتین گھرانے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت 5سال سے فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو 4صوبوں میں مقبول ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر جو لوگ الزام تراشی کر رہے ہیں ان کو پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے ۔پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں خواتین کے حقوق کے لئے بہت کام کیا ہے اور ان کو معاشرے میں ایک عزت اور مقام دلوایا ہے

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں