عمران خان نابالغ سیاستدان ہے،کوئٹہ کےعوام نےتحریک انصاف کو مسترد کر دیا: حاجی علی مدد جتک

کو ئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے عمران خان کو نابالغ سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری پر تنقید کرنے والے خود سب سے بڑا چور ہیں آف شور کمپنیاں ان کی بھی ہیں کوئٹہ کے عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ملک کے سیاسی قیادت کو نشانہ بنا نے والے خود خیبر پختونخوا کو ٹھیک نہیں کر سکے توملک کو کیا ٹھیک کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کے جلسے پر رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چا ہئے جتنا بھی زور لگائیں بلوچستان سے ان کو کامیابی نہیں ملے گی اور آج بھی ان کی پارٹی صوبے میں اختلافات کا شکار ہے پارٹی کے اختلافات اور انٹر پارٹی الیکشن تو نہیں کر سکتے مگر دوسروں کو گالیاں ہر وقت دیتے ہیں اگر وہ خود ٹھیک ہوتے تو وہ خیبر پختونخواکی تقدیر کو بدلتے مگر افسوس کہ جتنے بھی بڑے سانحات خیبرپختونخوا میں ہوئے ہیں ان کے دور حکومت میں ہوئے ہیں پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں ہر صوبے اور ہر علاقے میں عمران خان اور تحریک انصاف کے متبادل الیکشن لڑیں گے آصف زرداری پر تنقید کرنے والے خود کئی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں اور بنی گالہ کو غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا ہے اگر وہ ایماندار ہے تو بنی گالہ کو گرا کر جس زمین پر قبضہ کیا گیا ہے ان کو سی ڈی اے کے حوالے کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی نشانیاں 2018 کے انتخابات چلیں گے افسوس کہ عمران خان ایک ناکام اور نا بالغ سیاستدان ہے گالی کے علاوہ اور ان کو سیاست کا تجربہ نہیں ہے ۔
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ربانی خان خلجی، فنانس سیکرٹری ملک حمید خان کاکڑ، صوبائی رابطہ سیکرٹری سردار سرور سلیمانخیل ضلع کوئٹہ کے صدر میر ولی محمد قلندرانی،ندیم خان آفریدی و دیگر نے صوبائی رابطہ سیکرٹری سردار سرور سلیمانخیل کی جانب سے صوبائی کابینہ کی اعزاز میں رکھی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا۔
اس موقع پر صوبائی عہدیداروں کو پشتون روایتی پگڑیاں بھی پہنائیں گئیں۔
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں