Former President Zardari condoles on the death of Abdul Raheem Mandokhel

اسلام آباد
سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سابق ممبر قومی اسمبلی پختونخوامیپ کے رہنما عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ عبدالرحیم مندوخیل نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بلوچستان کے عوام کی بھرپور انداز میں نمائندگی کی اور ان کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ سابق صدر نے کہا کہ عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال سے بلوچستان کی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرتے ہوئے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، مرحوم کے اہل خانہ اور سوگواروں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں