Mian Manzoor Wattoo @MManzoorWattoo terms #Punjab Govt’s #Ramazan #package inadequate

10338274_644891442265382_6015622239039913460_n

میاں منظور احمد وٹو صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے رمضان پیکج کو غریبوں کے لیے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر قرار دیا ہے۔ انہوں نے آج پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی ٹارگٹڈ ہونی چاہیے نہ کہ اسمیں تمام خاص و عام شامل ہوں کیونکہ بلا امتیاز سبسڈی سے مستحقین کے پوری طرح مفاد میں نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مقصد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فہرست سے مدد لی جائے جسکی تھرڈ پارٹی نے بھی تصدیق کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سبسڈی دینے والی اشیاء کی تعداد کم سے کم ہونی چاہیے اور ان میں صرف وہ اشیاء شامل ہوں جنکا تعلق خالصتاً غریبوں کی غذا سے متعلق ہو اسکو عملی جامہ پہنانے سے غرباء کو سبسڈی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو گا جسکی انکو سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء کی لمبی لسٹ اس لیے بنائی گئی ہے تا کہ اپنے من پسند کنٹریکٹرز کو فادۂ پہنچایا جائے جو ان اشیاء کو مارکیٹ میں سپلائی کے ذمہ دار ہونگے اسطرح درمیان والا آدمی ٹیکس دہندوں کی کمائی سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے اپنی جیبیں بھرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں