رومانوی اور انقلابی دونوں طرح کی شاعری پسند ہے‘ میاں منظور احمد وٹو

10268417_621049574632281_6052130972962417805_n

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ دو بیویوں کے ہوتے ہوئے محبت کی مزید گنجائش نہیں رہتی‘ مدھوبالا‘ مینا کماری اور کرینہ کپور پسند ہیں‘ میرے آئیڈیل قائداعظم محمد علی جناح ہیں ان کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کا نام آتا ہے‘ مجھے رومانوی اور انقلابی دونوں طرح کی شاعری پسند ہے‘ مرزا غالب اور فیض احمد فیض پسندیدہ شاعر ہیں۔ ذاتی زندگی کے بارے میں ایک انٹرویو میں میاں منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ مجھے پھولوں میں گلاب کا پھول پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موسیقی کے دلدادہ ہیں۔ روزانہ فجر کی نماز پڑھنے کے بعد اپنی ورزشی مشین پر ورزش کیساتھ ساتھ اچھی غزلیں سنتا ہوں۔ میرا پسندیدہ مشغلہ تیتر کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادیاں ارینج ہی اچھی رہتی ہیں۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں