بلوچستان کو سب سے ذیادہ حقوق پی پی نے دیئے،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مفلوج کرکے رکھ دیا:حاجی علی مددجتک

[youtube https://www.youtube.com/watch?v=-qs0avfbCKg&w=560&h=315]

ڈیرہ مراد جمالی: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مددجتک نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی اوراحساس محرومی کے ذمہ دار سردار اور نواب ہیں جوکہ 1967؁ء سے اقتدارمیں رہ کر صوبے کے عوام کے وسائل کو بے دردی کے ساتھ لوٹتے آرہے ہیں اب ایساہرگزنہیں ہوگا اس مرتبہ محب وطن اور پیپلزپارٹی کا جیالہ ہی صوبے کا وزیراعلیٰ ہوگا کوئٹہ میں عمران کا جلسہ نہیں بلکہ جلسی تھی عمران خان نے آصف علی ذرداری کے خلاف جو نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں ہم ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے صوبائی اورمرکزی بجٹ کے بعد اہم شخصیات پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونگی پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپورکامیابی حاصل کرکے مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔
وہ ہفتہ کو گوٹھ میر محمد شاہ نصیرآباد میں پیپلزپارٹی نصیرآباد ڈویژن کے صدرسید خادم حسین شاہ اورسردارعبداللہ شاہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری سید اقبال شاہ، صوبائی فنانس سیکریٹری عبدالحمید کاکڑ ایڈووکیٹ ،سردارذادہ عمران جتک، میر نوبت خان جکھرانی، بہادرخان شر، سید عمران شاہ،سید شبیرحسین شاہ،سرداربہرام خان خلجی،ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات خالد حسین دھر پالی، میر سعداللہ جتک،محمد حسن رئیسانی، میر اصغربنگلزئی سمیت دیگر موجود تھے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدحاجی علی مددجتک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ڈان لیکس نہیں یہ ایک ڈائن لیکس ہے اس سے کوئی بھی نہیں بچ سکے گا جو کہ حکومت کو لے ڈوبے گی انہوں نے کہاکہ لوگوں کو جلسے کیلئے جمع کرنا آسان بات ہے مگران سے ووٹ لینا بہت مشکل بات ہے عمران خان کے جلسے میں کوئٹہ نہیں بلکہ صوبے بھرسے لوگوں کی بیسیں اورٹرکیں بھربھرکر لائے گئے تھے مگر پھربھی جلسے نے ناکامی کا منہ دیکھا۔ عمران خان کو پی ٹی آئی کا چیئرمین نہیں بدتمیزوں کا چیئرمین ہونا چاہیے تھا آصف علی ذرداری کے خلاف ہونے والی نازیبازبان کی ہم پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک آصف علی زرداری کا منصوبہ تھا موجودہ حکمرانوں نے صرف پانچ فیصدکام کیا ہے پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکر سوفیصدکام کرکے صوبے کو ترقی اورخوشحالی دیکربیروزگاری کا خاتمہ کرے گی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو سب سے ذیادہ حقوق پیپلزپارٹی نے دیئے آغازحقوق پیکیج کے تحت پانچ ہزارنوجوانوں کو روزگار فراہم کیا این ایف سی ایوارڈاورصوبے کو اختیارات دیکرعوام کو حق حکمرانی دی اب آئندہ الیکشن میں بھی جیت کر غریب اورمظلوم عوام کو حقوق دیں گے ملک کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے تمام اداروں کو مکمل بحال کیا جائیگا ملک کی عوام کی توقعات پیپلزپارٹی سے وابسطہ ہیں موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے بیروزگاری کرپشن اقرباء پروری عروج پر ہے ۔
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں