صدر زرداری نےمیاں منظور احمد وٹوکو صدر پیپلز پارٹی پنجاب برقرار رکھنے کا فیصلہ کر کے پارٹی کارکنوں کا مورال اور بھی بلند کر دیا ہے: اشفاق جلیانہ

DSC_3569

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے حلقہ 161 کے صدر اشفاق جلیانہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے میاں منظور احمد وٹو کو بطور صدر کام جاری رکھنے کی ہدایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظور احمد وٹو ایک بڑے سیاسی قد کاٹھ والے سیاست دان ہیں ، پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پاس ان سے بڑھ کر قابل شخصیت موجود نہیں جسے کہ اتنی بڑی ذمہ داری سونپی جا سکتی ، انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے انکو صدر پیپلز پارٹی پنجاب برقرار رکھنے کا فیصلہ کر کے پارٹی کارکنوں کا مورال اور بھی بلند کر دیا ہے ۔ پیپلز سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے انتہا پسند کالعدم تنظیموں اور طالبان کی حمایت اور مذاکرات کے بیانات سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ن لیگ دہشتگردوں اور معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے انتہا پسند گروہوں کی سرپرست اور حامی ہے – – انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے باعث پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑرہا ہے – اس خطے اور پوری دنیا کو دہشتگردی کے عفریت سے نجات دلانے کے لئے پاکستان کی حکومت ، مسلح افواج اور عوام بے پناہ قربانیاں دے چکے ہیں ، ہزاروں جانوں کے نذرانے پیش کئے جا چکے ہیں جبکہ قومی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے تاہم حکومت پاکستان ، پاک فوج اور پاکستانی عوام دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے آہنی عزم سے ڈٹے ہوئے ہیں ، دہشتگردی کا نیٹ ورک ٹوٹ چکا ہے اور اب انتہا پسندوں کے ساتھ آخری معرکہ جاری تھا ، مگر اب پروطالبان شریف برادران کے آنے کے بعد یہ لوگ اپنی جڑیں اور مضبوط کریں گے اور مستقبل قریب میں یہ جنگ پھر ہمیں لڑنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے محترمہ بینظیر بھٹو کی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے اسامہ بن لادن سے بھی بھاری رقم بٹوری تھی ، انہوں نے کہا کہ عوام ملکی سالمیت اور امن و استحکام کے لئے کوئی بھی قیمت اور قربانی دینے کے لئے تیار ہیں وہ کسی بھی قیمت پر انتہا پسندوں اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی حمایت و سرپرستی نہیں چاہتے ۔ – انہوں نے عدلیہ ، اور قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں سے نواز شریف کے طالبان نواز بیانات کا سنجیدگی کے ساتھ فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں