پی پی پی وفدکی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری اور جیانگ زی کے وزیر اعلی لو زنگ شی سے ملاقات

China

Nan Chang , Jiangxi, May 23:
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے سابق چیئرمین سینیٹ و سیکریٹری جنرل سید نیر بخاری کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری اور جیانگ زی کے وزیر اعلی لو زنگ شی سے ملاقات کی . ملاقات میں باہمی امور بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے تعلقات کو مزید مستحکم اور وفود کا تبادلہ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا . جیانگ زی کے وزیر اعلی نے وفد کو بتایا کہ چائنہ دوستی کی تاریخی بنیاد وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور آج ہمیں اس کا پھل پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کی شکل میں ملا ہے جس کا فائدہ دونوں ملکوں اور اس کے لوگوں کو ہوگا اور پورے خطے ایک معاشی تبدیلی آئے گی
لو زنگ شی نے وفد کو آگاہ کیا کہ صدر زرداری نے متعد بار چائنہ کا دورہ کر کے پاک چائنہ دوستی کو مزید مظبوط کیا اور اس کی مثال گوادر پورٹ اور CPEC ہے . سید نیر بخاری نے چائنیز وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور مستقبل میں وفود کے تبادلے مزید بڑھانے پہ زور دیا۔ سید نیر بخاری نے کمیونسٹ پارٹی کے وفد کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب پاکستان کے دورے کی دعور بھی دی۔
اس موقع پر وزیر اعلی زیانگ زی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے وفد کے لئے ظہرانہ بھی دیا گیا ، وفد میں حیدر زمان قریشی ، میر چنگیز جمالی ، اعظم آفریدی ، مطلوب انقلابی ، سردار شاھجہان ، قاسم نوید ، جاوید شاہ ، آغا ماجد ، ڈاکٹر صائمہ
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں