Former President Zardari condemned terror attack in Manchester

اسلام آباد
سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مانچسٹر میں ہونے والی دہشتگردی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ انسانوں کا قتل وحشیانہ فعل ہے۔ ایسے درندوں کا خاتمہ امن کی ضمانت ہوگا۔ سابق صدر نے برطانوی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس سوچ کی مزاحمت کر رہی ہے جو سوچ شدت پسندی کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے عوام کے ساتھ ہے۔
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں