لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر مقدمات ظلم ہیں،علامہ یوسف اعوان

1421113_10202255597541184_1873180012_o - Copy

پیپلز پارٹی علما ء و مشایخ ونگ پنجاب کے صدر و رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈ نگ کے خاتمے کا نعر ے لگا کر اور دھاندلی کر تے ہوئے اقتدار میں آنے والی حکومت وقت عوام کو لوڈ شیڈ نگ سے نجات دلانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈ نگ نے عوام کو پاگل کر دیا ہے اور احتجاج کر نے والوں کے خلاف مقدمات درج کر نے کے احکاما ت ہیں جو کہ کسی ظلم سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جدید دور کے دعوے دار پولیو کا خاتمہ کر نے میں ناکام ہو گئے ہیں کیو نکہ حکومت کی عدم توجہ نے انٹر نیشنل طور پر پاکستان کا وقار خراب کیا ہے۔

اور پولیو قطر ے پینا لازم قرار ہو چُکا ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شر یف سمیت دیگر دورے کر نے والے حکومتی ارکین بھی انڈیا تقر یب میں جانے سے پہلے آن کیمر ہ پو لیو کے قطر ے پی کر عوام کو مثبت پیغام دیکر عام اور خاص کے فرق کو ختم کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر یں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں