قوم کو ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل ہونے پر صدر آصف علی زرداری مبارک باد کے مستحق ہیں: میاں منظور احمد وٹو

947110_418512368255590_1318931797_n

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر اور سابق وفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو نے نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل ہونے پر صدر آصف علی زرداری مبارک باد کے مستحق ہیں ۔انھوں نے کہا دھاندلی کے باوجود ہم نے جمہوریت کے فروغ کے لئے اپنی شکست کو قبول کیا ہے ۔انھوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی اپوزیشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ ہم مخالفت برائے مخالفت کے قائل نہیں ہیں لیکن جو کام مو جودہ حکومت غلط کرے گی۔انکی شدید مخالفت کی جائے گی اور عوامی مفاد کے حوالے سے تمام مثبت کاموں میں حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے اب میاں صاحبان کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور نہ ہی انکے پاس کوئی بہانہ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال دگرگوں ہے ،ڈرون حملے ، دہشتگردی ، معیشت اور بے روزگاری جیسے مسائل ختم کرنا ہونگے ۔انہو ں نے کہا کہ ن لیگ کو اب بھاری مینڈیٹ ملا ہے اور پنجاب اسمبلی میں بھی دو تہائی اکثریت ن لیگ کو حاصل ہے ۔اب قوم توقع کرتی ہے کہ شریف برادران اپنے و عدوں پر پورا اتریں اور باقی سارے مسائل کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کریں۔ واضح رہے کہ پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو نے گذشتہ رات جم خانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی پار لیمنٹرین کی پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ عشائیہ میں وزیر اعلی کے الیکشن کے بارے میں کمیٹی کو ہدایات دی تھیں۔ جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی وزیر اعلی کے لیے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔اور نہ ہی کسی اور کو ووٹ دیا جائے گا ۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں چھ ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب رئیس ابراہیم ا حمد، مخدوم سیدمرتضی محمود ،قاضی احمد سعید ، خواجہ نظام المحمود ،فائزہ احمد ملک، صاحبلدین خان کے علاوہ جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان اور دیوان محی الدین ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے بھی شرکت کی ۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں