پنجاب میں پولیو وائرس کی تین نئی اقسام کا انکشاف

10458370_702172989849903_6395101664807949259_n

پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے مثبت آنے کے بعد لاہور اور راولپنڈی میں اس وائرس کی تین نئی اقسام کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب حکومت نے متاثرہ اضلاع میں 23جون سے انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔مئی میں حاصل کردہ نمونوں کی رپورٹ میں لاہور اور راولپنڈی میں پولیو کے تین نئے وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں پایا جانے والا وائرس گڈاپ اور گلشن اقبال کراچی سے منتقل ہوا، جبکہ راولپنڈی میں پولیو جرثومہ شمالی وزیرستان کے وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔ نئے وائرس کی تصدیق پر محکمہ صحت کے حکام کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔پولیو کے اس نئے حملے کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے لاہور اور راولپنڈی میں 23جون سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ماحولیاتی نمونوں کو منفی کیا جاسکے۔

Source: Daily Pakistan

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں