ن لیگ کو محاذ آرائی کی بجائے تحمل کی سیاست کرنا ہوگی:اعتزاز

ن لیگ کو محاذ آرائی کی بجائے تحمل کی سیاست کرنا ہوگی:اعتزاز

فرینڈلی نہیں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے ،پی پی ایک بار پھر اقتدا ر میں آئیگیلاہور (آئی این پی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم فرینڈلی نہیں بلکہ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ، مفاہمت کی سیاست سے جمہوریت اور ادارے مضبوط ہوئے ہیں، ن لیگ کو بھی محاذ آرائی اور ٹکرائو کی بجائے تحمل کی سیاست کرنا ہو گی، ہم چاہتے ہیں کہ ن لیگ کی حکومت آئینی مدت پوری کرے لیکن دیکھنا ہو گا کہ ان کی کارکردگی اور انداز حکمرانی کیسا ہوتا ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے ،عام انتخابات میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں جہاں بھی ہم سے کوتاہی ہوئی ہے اس کو دور کیا جائے گا اور ایک بار پھر پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی۔
کیٹاگری میں : News

ن لیگ کو محاذ آرائی کی بجائے تحمل کی سیاست کرنا ہوگی:اعتزاز” ایک تبصرہ

  1. For God’s sake, change this format, I mean where in the world we see on a homepage just one picture repeated a dozen times. It’s so distracting every time I visit the page I hardly get to read the news.

اپنا تبصرہ بھیجیں