بہت جلد یہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی حکومت جانے والی اور عوامی حکومت آنے والی ہے: سید حسن مرتضیٰ

لاہور: پارلیمانی لیڈرپاکستان پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے اختر مینگل کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تماشا کرنے والوں کو خبر دی چا چکی ہے کب پردہ گرے گا کب تماشا ختم ہوا ، اختر مینگل نے عمران حکومت سے لاتعلقی کر دی ہے ایک اتحادی ساتھ چھوڑ چکا ، پنچھی اب نئے گھونسلوں کی تلاش میں اڑان بھر چکے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ بہت جلد یہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی حکومت جانے والی ہے ، قاتل حکومت نے لوگوں کو جان لیوا کورونا کے آگے پھینک دیا ، لاک ڈائون کھلوا کر اس حکومت نے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے جلد جانا ہے اور عوامی حکومت آنے والی ہے ، عوامی حکومت ہی عوامی امنگوں کے مطابق پاکستان کو ترقی کی طرف لے جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں