پی پی جاپان کااکیس جون سے انتیس جون تک ہفتہ بے نظیر بھٹو شہید منانے کا اعلان

1388182208-5781

ٹوکیو ( رپورٹ شاہد مجید )سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی قاید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں اکیس جون کو منای جاے گی اورسیز پی پی کے صدر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے اس سلسے میں اورسیز بھر میں پی پی کے عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں پی پی جاپان امریکہ ہالینڈ فرانس جرمنی یو کے سعودی عرب کویت دبی اٹلی ہانگ کانگ کوریا اور دیگر ممالک کے عہدیداروں کے مشورے بعد پی پی جاپان کے صدر چوہدری ارشاد احمد نے اعلان کیا ہے کہ اکیس جون سے انتیس جون تک ہفتہ بے نظیر بھٹو شہید منایا جاے گا اس سلسے میں دنیا بھر میں موجود پی پی کے کارکن مرکزی اور علاقای سطح پر تقریبات منعقد کرکے اپنی عظیم قاید سے اظہار یکجہتی کریں گے وریں اثنا بایس می بروز اتوار شام چھ بجے ٹوکیو سے ملحقہ علاقے یاشیو سٹی کے میسینا ہال میں پی پی جاپان کے زیر اہتمام محترمہ بے بظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہو گی جس میں جمہوریت پسندوں کو شرکت کی دعوت ہے

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں