محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی61 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کا مرکزی بلڈ بنک ایوانِ اقبال میں لگایا جائے گا

1308669919-ppp-workers-donate-blood-on-the-58th-birthday-of-benazir-bhutto_731706

پیپلز پارٹی پنجاب نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یومِ ولادت مورخہ 21جون (ہفتہ)کو پروقار طریقے سے منانے کے لیے زبردست انتظامات کئے ہیں جس میں صوبے بھر میں پیپلز پارٹی کے دفاتر میں بلڈ کیمپس قائم کئے جائیں گے جہاں پر پیپلز پارٹی کے کارکن یومِ ولادت کی تقریب کے ضمن میں اُن بہادر فوجی بھائیوں کے لیے خون کے عطیات دیں گے جو اِسوقت دشتگردی کے خلاف بالعموم اور وزیرستان میں بالخصوص دہشتگردوں کے خلاف نبردآزما ہیں۔ یہ فیصلہ آج یہاں میاں منظور احمد وٹو کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جسمیں پی وائی او، لیبر ونگ، ویمن ونگ، سوشل میڈیا اور سکیرٹری جنرل پیپلز پارٹی لاہور نے شرکت کی ۔یادرہے کہ چےئرمین بلاول بھٹو نے کچھ دن پہلے پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ اس سال محترمہ شہید کا یومِ ولادت پروقار اور سادہ طریقے سے منایا جائے کیونکہ ملک اِسوقت حالتِ جنگ میں ہے اس لیے کیک کاٹنے کی تقاریب نہیں ہوں گی ۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ لاہور میں محترمہ کا یومِ ولادت میاں منظور احمد وٹو کے ہاتھوں ایوانِ اقبال لاہور میں بلڈ کیمپ کے افتتاح سے ہو گا جسمیں محترمہ ثمینہ خالد گھرکی صدر پیپلز پارٹی لاہور اور سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ نے علاوہ دوسرے عہدیداران اور بڑی تعداد میں کارکنان بھی شریک ہونگے۔اسی نوعیت کی تقریبات تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی منعقد ہوں گی جسکے لیے پارٹی سیکرٹریٹ لاہور سے پہلے ہی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بلڈ کیمپ راولپنڈی ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، گجرانوالہ، سیالکوٹ ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں قائم کئے جائیں گے۔جہاں پر پیپلز پارٹی کے کارکن ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی خون کے عطیات دیں گے۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اِن بلڈ کیمپس میں ماہر ڈاکٹر اور دوسرا ضروری سٹاف موجود ہو گا جنکی زیر نگرانی عطیات کا نیک کام ہو گا اسکے لیے انکے پاس جدید میڈیکل آلات موجود ہونگے تا کہ عطیے کا خون ہر لحاظ سے علاج کے لیے قابل استعمال ہو۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بلڈ کیمپ سے اکٹھے ہونے والے خون کے عطیات کو فوجی کی انتظامیہ کے حوالے کرنے سے پہلے اِن کی ہیپاٹائیٹس بی،سی اور ایچ آئی ویز کے لحاظ سے باقاعدہ سکریننگ ہو گی تاکہ سکرین شدہ خون کو فوجی جوانوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکے جہاں اسکی ضرورت ہو۔

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر21جون کو پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے زیر اہتمام لاہور تنظیم کے اشتراک سے مرکزی بلڈ کیمپ ایوانِ اقبال میں لگایا جائے گا۔یہ فیصلہ آج پنجاب ایگزیکٹو کی میٹنگ میں کیا گیا جس کی صدارت میاں منظور احمد وٹو نے کی۔
اجلاس میں سالگرہ کے موقع پر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں راجہ عامر خان انفارمیشن سیکرٹری پنجاب، محترمہ جہاں آرا وٹو سربراہ سوشل میڈیا ، میاں منظور مانیکا سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ، میاں ایوب ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، سہیل ملک یوتھ کوآرڈینیٹر اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی بجائے بلڈ کیمپس کے انعقاد کے فیصلے کو دل و جان سے لبیک کہا گیا اور اس کارِ خیر میں کارکنوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کئے گئے

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں