محترمہ فریال تالپور کا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام

5609195007_36494a4b62_b

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور ممبرنیشنل اسمبلی محترمہ فریال تالپور نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی کے منشور کو آگے لے کر چلیں گے ان کی محنت کش طبقے اور وطن سے والہانہ پیار ہمیں درس دیتا ہے کہ اگر وطن کو ہماری ضرورت پڑی تو ہم اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ہم آصف علی زرداری کی قیادت میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ادھورے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے 21جون کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے اپنی محبت اور عقیدت کے تحت ہم صدقہ جاریہ کے طور پر اپنے لہوکا عطیہ تھلیسیما اور ہیموفلیمیا اور دہشت گردی کی جنگ میں زخمی ہونے والے فوجی افسران اور نوجوانوں کو دینگے۔ہم اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والے فوجی جوانوں کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں