پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے سلسلے میں قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام

988358_435918586514968_1290388622_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمامکیا تھا۔اس تقریب میں تمام پارٹی کارکن اور مین لیڈران پیپلز پارٹی لاہور اور پیپلز پارٹی پنجاب نے شرکت کی۔یہ تقریب الیکشنوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی لاہور میں سب سے بڑی تقریب تھی۔جس میں کارکنوں نے جیالوں والے جوش و جذ بہ کے ساتھ قرانی خوانی اور دعا میں شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا ۔اور کہا کہ وہ تاریخ کے سب سے بڑے سیاسی لیڈروں میں سے ایک ہیں۔اور ان کی زندگی بھی مثالی تھی۔انھوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پار ٹی ا پنے کارکنوں کی مدد سے پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام بہت جلد حاصل کر لے گی۔انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت جو جھوٹے مینڈیٹ کے ساتھ ملک میں براجمان ہیں بہت جلد اپنی حثیت لوگوں کے آگے کھو دیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکر ٹری تنویر اشرف کائرہ نے بھی اپنے اپنے خطاب کے دوران محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی ذات کو سراہا اور ان کی تعریفیں کی۔انھوں نے کہاکہ جس طرح انھوں نے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد پارٹی کو سنبھالااور دو دفعہ اپنی پارٹی کی حکومت اپنی زندگی میں بنائی۔اور تیسری دفعہ اپنی جان کی قربانی دے کر پاکستان پیپلز پارٹی کو اقتدار دیا۔ان کی یہ کوشیش ہم ہرگز ضائع نہیں کریں گے۔انھوں نے کہاکہ ہم اپنی پوری جان ومال اور عقل مندی سے پارٹی کی خدمت کریں گے۔

600142_435920983181395_352632435_n

تقریب میں اس کے علاوہ منیر احمد خان انچارج پلاننگ پالیسی اینڈ میڈیاپاکستان پیپلز پارٹی پنجاب،پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن چن ،انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب راجہ عامر خان،عمر شریف بخاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب،پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق صدر میاں مصباح الرحمن ،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اسلم گل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دیوان محی الدین،فائزہ ملک ،بشری ملک،منظور احمد مانیکا،شہزاد احمد خان کے علاوہ تمام پارٹی ضلعی ونگز کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں