پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ میاں نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل6 کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو چاہیے کے وہ جنرل ضیاالحق کے خلاف بھی آئین کے آرٹیکل6 کے تحت کاروائی کریں جس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی منتخب حکومت کو برطرف کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نواز شریف جنرل ایوب اور جنرل یحییٰ خان کے خلاف بھی آئین کے آرٹیکل6 کے تحت کاروائی کریں ۔اگر میاں نواز شریف ایسا نہیں کرتے تو ایسا لگے گا کہ وزیراعظم نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف سے ذاتی انتقام لے رہے ہیں۔