پیپلز پارٹی پنجاب کا مخدوم امین فہیم کے چھوٹے بھائی کے انتقال پراظہار تعزیت

10291866_220402251504067_7939210772322120107_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو، جنرل سیکریٹری تنویراشرف کائرہ، سیکریٹری اطلاعات راجہ عامر خان، سیکریٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ میاں منظور مانیکا، ہیڈ سوشل میڈیا جہاں آرا وٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم کے چھوٹے بھائی مخدوم نوید الزمان کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے مخدوم امین فہیم، صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزمان، رکن سندھ اسمبلی مخدوم رفیق الزمان اور مخدوم خاندان کے دیگر افراد سے افسوس کا اظہار کیا ہے. میاں منظور احمد وٹو مخدوم امین فہیم کے چھوٹے بھائی مخدوم نوید الزمان کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں