ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہرموجودہ حکومت کی وجہ سے ہے: راجہ عامر خان

1017245_271371199667309_1521351090_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کی جو لہر ہے یہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ہےکیونکہ یہ دہشتگردوں کی حمایت یافتہ حکومت ہے۔اوراس وجہ سے دہشتگردوں کو اعتماد حاصل ہوا ہے۔اور انہوں نے اپنی کاروئیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ا نھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت الیکشن میں دعوے کرتی تھی کہ ہم دہشتگردی مذکرات کے ذریعے کنٹرول کریں گے۔انھوں نے کہا کہ اب ان کو چاہیئے کہ دہشتگردوں سے فورا مذکرات کریں اور دہشتگردی پر قابو پائیں۔انھوں نے کہا اگر دہشتگردی پر قابو نہ پایا گیا ملک میں جو بیرونی سرمایہ کاری کی کوشش ہو رہی ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ انھوں نے کہا موجودہ حکومت نے اپنے ماضی کی طرح اپنی پرانی روایت برقرار رکھی ہے۔اور ہر کسی پر مقدمے بازی شروع کر دی ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ پہلی دفعہ اپنے شدید مندے کا شکار ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ بجٹ میں غلط ٹیکسوں کی وجہ سے جو تارکین وطن پاکستان میں سب سے زیادہ جائیداد کی صورت میں سرمایہ کاری کرتے ہیں انھوں نے گھروں پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔جس سے اس شعبہ میں بھی نمایاں کمی ہو گی۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں