حکومت اپنی پالیسوں کے ذریعے روز بروز بند گلی کی طرف بڑھ رہی ہے ،میاں ایوب

1978654_10152105473698687_41288568_n

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت اگر بحرانوں سے نکلنا چاہتی ہے تو اسے فوری طور پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے طرز حکمرانی کو اپنانا ہو گا اور اپنے مخالفین کو بھی سیاست کرنے کی کھلی آزادی دینی ہو گی اور سیاسی مقدمات بنانے کی پالیسی کو ختم کرنا ہو گا حکومت یہ بات اچھی طرح سے جان لے کہ سابق صدر مملکت آصف علی ذرداری کی مفاہمتی سیاست کو اپنا کر ہی حکومت موجودہ بحران سے نکل سکتی ہے وگرنہحکومت اپنی پالیسوں کے ذریعے روز بروز بند گلی کی طرف بڑھ رہی ہے ۔میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت ایک بیان دیکر محاذ آرائی کی سیاست کا خاتمہ کرسکتی ہے اور وہ بیان عوامی تحریک کے تمام کارکنوں کی رہائی اور ان پر قائم مقدمات کو ختم کرنے کا ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ یہ بھی کہے کہ وہ آئندہ کسی کو سیاسی قیدی نہیں بنائے گی نہ ہی ملک میں آئندہ انتقامی سیاست کرے گی جو بھی حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتا ہے وہ چلا لے حکومت اسے خوش آمدید کہے گی ۔

Source: Daily Pakistan

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں