پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کہ عمران نیازی نے اپنے مالی سہولتکاروں کو فائدہ پہنچایا ہے ، عوام کی پیٹھ میں پیٹرولیم کا چھرا گھونپا ہے : سید حسن مرتضیٰ

لاہور: پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نیازی نے ایک اور یو ٹرن لے کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں.

پیپلز پارٹی کے رہنما نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا نے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پیٹرول رل گیا ، یہاں پیٹرول کے پیچھے لوگ رل گئے ہیں ، قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی پیٹھ میں پیٹرولیم کا چھرا گھونپا ہے ، بجٹ میں تنخواہ بڑھائی گئی نہ کسی محنت کش کو ریلیف دیا گیا ، تنخواہ بڑھی ہے تو وزیراعظم اور صدر کی بڑھی ہے.

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے مالی سہولتکاروں کو فائدہ پہنچایا ہے ، اس نے لٹیروں اور اپنے مالی سہولتکاروں کو ملک سے بھگا دیا ہے ، یہ عوامی حکومت نہیں ہے یہ سلیکٹڈ ہے اور خاص ایجنڈے پر آئی ہوئی ہے، آج پھر انہوں نے پیٹرول بم گرایا ، آج پھر لائنیں لگی ہوئی ہیں.

انہوں نے کہا کہ پی پی پی مطالبہ کرتی ہے کہ نیازی سرکار فی الفور مستعفی ہو، قومی قیادت سر جوڑ کر بیٹھے اور قوم کو نجات دلائے ،
آنے والا وقت نظر آ رہا ہے کہ سلیکٹرز ڈھونڈیں گے اور کوئی وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں