جہاں آرا وٹو کا پنجاب پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

10348202_624808987625926_124689605175230036_n

پنجاب پیپلز پارٹی کی مجلس عاملہ اور پنجاب کونسل کا اعلیٰ سطحی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں میاں منظور احمد وٹو کی صدارت میں مورخہ 27جون کو منعقد ہوا۔ جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور،ں آپریشن ضربِ عضب کے متاثرین کی امداد اور پانچ جولائی یومِ سیاہ کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب سوشل میڈیا سیل کی ہیڈ محترمہ جہاں آرا وٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب میں بلڈ کیمپس کے کامیاب انعقاد اور چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے آپریشن ضربِ عضب کے متاثرین آئ ڈی پیز کی کمیٹی میں شامل کرنے پر میاں منظور احمد وٹو کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ جولائی پنجاب بھر میں یومِ سیاہ کے طور پرمنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔ اور آمریت کے خلاف جدوجہد کی یاد تازہ کرکے کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بلاتفریق افطاری کا اھتمام کیا جائے گا۔ جس میں خاص طور پر یتیم بچیوں اور بیواؤں کو بلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام سرگرمیوں کے زریعے رابطہ مہم کو تقویت ملے گی۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں