چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ کہا ہے کہ دہشت گردوں کا جو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے: سید حسن مرتضیٰ

لاہور: پیپلز پارٹی پارلیمانی لیڈر پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے. اور پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے.

اپنے ً مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسامہ کو شہید کہہ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کو کنفیوژ کررہے ہیں، پیپلز پارٹی کی دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ واضع پالیسی رہی ہے، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ کہا ہے کہ دہشت گردوں کا جو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے، پیپلز پارٹی کے نزدیک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں انکا خاتمہ ضروری ہے، پیپلز پارٹی کے بیانئے کی پیروی سے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے.

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں، ہمارے جوان مسلسل جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، شہداکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئےدعا گو ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں