پیپلز پارٹی پنجاب کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد

MMW
JMW

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو، جنرل سیکریٹری تنویراشرف کائرہ، سیکریٹری اطلاعات راجہ عامر خان، سیکریٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ میاں منظور مانیکا، ہیڈ سوشل میڈیا جہاں آرا وٹو نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماہ صیام تمام مسلمانوں کے لئے باعث رحمت ،باعث مغفرت اور باعث نجات کا سامان لے کرآتا ہے، اور یہ قربانی، تزکیہ نفس اور صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی جانب سے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی بہت بہت مبارک باد اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی زندگیوں اور پاکستان میں رمضان المبارک کی برکت سے امن، استحکام، محبت اور ترقی لائے اور پاک فوج کو دہشتگردوں کے خلاف جنگ” ضرب عضب“ میں کامیابی عطا فرمائے۔ ہیڈ سوشل میڈیا جہاں آرا وٹو نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا مہینہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں، بخششوں اور مغفرتوں کو سمیٹ لینے کا یہ بہترین موقع ہے۔ ہمیں غربا، یتیموں، بے سہاروں، بیواؤں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرکے زیادہ سے زیادہ رحمتوں، بخششوں اور مغفرتوں کو سمیٹ لینا چاہیے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں