شاہ محمود قریشی نے سلیکٹڈ کے سامنے خود کو عمران خان کے متبادل طور پر پیش کیا،جوش جذبات میں آکر عمران خان کا ٹائیگر مان لیا: قادر پٹیل

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے آج سلیکٹڈ کے سامنے خود کو عمران خان کے متبادل طور پر پیش کیا اور جوش جذبات میں آکر قریشی صاحب نے خود کو عمران خان کا ٹائیگر مان لیا۔

ان کے اس عمل نے غوث بہاول ذکریا کے عقیدت مندوں کو شرمسار کیا ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ قوم اس بات کا انتظار کر رہی ہے کہ ٹائیگر کے بعد شاہ محمود قریشی عمران خان کے شیرو ہونے کا کب اعزاز پائیں گے؟

قادر پٹیل نے کہا کہ تاریخ سیاسی دغا بازوں سے ایسا ہی بھیانک انتقام لیتی ہے۔ شاہ محمود قریشی کو اس سے بڑھ کر اور کیا سیاسی سزا مل سکتی ہے کہ وہ آج مراد سعید کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی خارجی امور پر اپنی کوئی ایک کامیابی ہی بتائیں۔ تاریخ بتائے گی کہ نالائق وزیراعظم اور چاپلوس نااہل وزیر خارجہ کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں