احساس سے محروم بے رحم اور اشرافیہ نمائندہ پی ٹی آئی حکومت نے عوامی مسترد کردہ بجٹ منظور کرایا ہے، نیّر حسین بخاری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ احساس سے محروم بے رحم اور اشرافیہ نمائندہ پی ٹئ آئی حکومت نے عوامی مسترد کردہ بجٹ منظور کرایا ہے انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کو ریلیف دینے والوں نے سطح غربت کی لکیر سے نیچے کروڑوں غریبوں کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل بنا دی ہے.

نیر بخاری نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف زدہ بجٹ سرکاری ملازمین محنت کش مزدور کسان کاشتکار کییلئےکمر توڑ بجٹ ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی ایماء پر بنائے گئے بجٹ کا عوام کو ہرگز فائدہ نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ یہ نہ عوام کا بجٹ ہے اور نہ پاکستان کا بلکہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ ہے جس حکومت نے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں نیر بخاری نے کہا کہ زاتی مفاداتی حکومت کے دور میں اشرافیہ کے علاوہ شہری غیر محفوظ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں