پیپلز پارٹی پارلیمانی لیڈر پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا پنجاب اسمبلی سے خطاب




لاہور: پیپلز پارٹی پارلیمانی لیڈر پنجاب سید حسن مرتضیٰ نےسوموار کے روز پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کراچی دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت اورسکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں کہا کہ پوری دنیا میں پٹرول رل گیا جبکہ پاکستان میں عوام رل گئی ہیں۔ پیٹرول مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اپنی تقریر کی ددوران سید حسن مرتضیٰ نے ضمنی بجٹ کے حوالے ڈیمانڈ کا ذکر کیا ، جس میں محکمانہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی جسے ڈپٹی سپیکر نے سپیشل کمیٹی نمبر6کے سپر دیا اور دو ماہ میں رپورٹ طلب کی۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کا طعنہ دینے والوں نے اب سارا بجٹ تخت ڈی جی خان پر ہی لگادیا ۔

انہوں نے خطاب میں کہا:

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی مذمت، اظہار افسوس، شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا

حکومت نے بجٹ سے پہلے پٹرول بم گرایا ہے،

پوری دنیا میں پٹرول رل گیا ہے، پاکستان میں عوام رل گئے ہیں،

ایک ماہ پٹرول کی قیمیتں کم کرکے عوام کو پریشان کیا گیا،

پھر اچانک تاریخی قیمتیں بڑھا کر سہولت کار مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا ہے،

تیل کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،

اُن مافیاز کو فائدہ پہنچایا گیا ہے جن کا ذکر عمران خان کنٹئنر پر کیا کرتے تھے،

عمران خان نے آٹے بحران کا نوٹس لیا تو آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں،

دو سو فیصد ادویات کی قیمتیں بڑھیں، نوٹس لیا تو پانچ سو گنا بڑھ گئیں،

خدارا وزیراعظم نوٹس لینا چھوڑ دیں،

جب بھی وزیراعظم نوٹس لیتے ہیں تو اُس کی قیمت عوام کو دینا پڑتی ہیں،

تیل کو قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے، ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے،

حکومت عوام کی معشیت کو کچل کر اپنے سہولت کاروں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے،

عمران خان کہتے تھے، مافیاز کے گریبان پکڑیں گے، اب اقتدار میں آکر مافیاز کے پیر پکڑ لئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں