مسلم لیگ نواز سب پرانی باتوں کو بھول کر نئے سرے سے کشکول پکڑ کر آئی ایم ایف سے گڑ گڑا کر قرضے لینے کی کوشش کر رہی ہے: راجہ عامر خان

1017245_271371199667309_1521351090_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر خان نے کہا ہے مسلم لیگ نواز کی حکومت پچھلے دور میں بہت دعوے کرتی تھی کہ ہم نے کشکول توڑ دیا ہے۔اور ہم کبھی قرض نہیں لیں گے ۔انھوں نے کہاکہ پنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے تو یو ایس ایڈ کے پبلک سیکٹر کے قرض جو لوگوں کی بہتری کے لئے تھے وہ بھی لینے سے انکار کر دیا تھا۔انھوں نے کہاکہ اب مسلم لیگ نواز سب پرانی باتوں کو بھول کر نئے سرے سے کشکول پکڑ کر آئی ایم ایف سے گڑ گڑا کر قرضے لینے کی کوشش کر رہی ہے۔انھوں نے کہاکہ اس سلسلے میں انھوں نے باضابطہ درخواست آج یکم جولائی کو دینی ہے۔انھوں نے کہاکہ پچھلی حکومت کو آئی ایم ایف سے قرضے لینے پر بہت باتیں کرنے والے اور اس کا مذاق اڑانے والے اب آئی ایم ایف کی قرض دینے کی ہر شرائط کو ماننے کو تیار ہیں۔اور یہ شرائط بھی غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی سے ہی پوری کریں گے جس سے مہنگائی اور بڑھے گی ۔انھوں نے کہاکہ میاں برادران نے اپنے لائف سٹائل میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور اسی طرح بڑی بڑی گاڑیوں کے کاروان ان کے آگے پیچھے ہیں انھوں نے کہاکہ ان کی اپنی پر ستائش زندگی میں کوئی فرق نہیں آیامہنگائی کا سارا بوجھ اس دفعہ بھی غریب عوام کے سر ہی ہو گا۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں