مسلم لیگ نواز نےجو وعدے الیکشن مہم کے دوران قوم سے کئے تھے وہ سب دھوکہ اور فراڈ تھا: راجہ عامر خان

IMG_4847

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کا کہنا ہے کہ بجلی کسی بھی صورت تین سال سے پہلے ٹھیک نہیں ہو سکتی۔یہ سب ان وعدوں اور باقی جو باتیں انھوں نے الیکشن مہم کے دوران کی تھیں اس کی مکمل نفی ہے۔انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز کی لیڈر شپ نے تو بہت بلندوبانگ دعوے کئے تھے۔اور ٹی وی میں آکر کہا تھا کہ ہم چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے۔انھوں نے کہاکہ اب ان سب باتوں سے منحرف ہونا قوم سے دھوکہ اور زیادتی ہے۔انھوں نے جو وعدہ الیکشن مہم کے دوران قوم سے کئے تھے وہ سب دھوکہ اور فراڈ تھا۔انھوں نے کہاکہ اب چیف جسٹس پاکستان کو چائیے کہ مسلم لیگ نواز نے دھوکے اور فراڈ سے جو ووٹ حاصل کئے ہیں ان کا سوموٹو نوٹس لےانھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو چائیے وہ اس بات کی مکمل جانچ پڑتال کریں کہ جو انھوں نے قوم کو جھوٹ بول کر اور بیوقوف بنا کر ووٹ لئے ہیں اور ان کا حساب کر سکیں۔انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز نے جو وعدے الیکشن مہم کے دوران قوم سے کئے تھے ان کی بنیاد پر وہ خود کو صادق اور امین بھی نہیں کہ سکتے اس بات پر فورا ایکشن لیا جانا چاہیے

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں