موجودہ حکومت آتے ہی ملک میں مہنگائی کا ایک سیلاب لے آئی ہے: تنویر اشرف کائرہ

960088_424951554278338_282540976_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی موجودہ حکومت آتے ہی ملک میں مہنگائی کا ایک سیلاب لے آئی ہے۔انھوں نے کہاکہ اس بجٹ میں امیروں پر ٹیکس لگانے کی بجائے غریبوں کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے۔اس بجٹ میں انھوں نے جنرل سیلز ٹیکس لگا کر بلواسطہ غریبوں کا ہی خون چونسا ہے۔انھوں نے کہاکہ اور کچھ نہیں تو ایک ٹیلی فون کا کارڈ لوڈ کرنے پر صرف 58روپے کا بیلنس ملے گا اور کال چارجز میں ٹیکس اس کے علاوہ ہو گا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس میں ٹیکس 15فیصد کیا تھا ۔اب ٹیکس 42فیصد لگا دیا گیا ہے جو کہ نواز شریف ٹیکس ہے۔انھوں نے کہاکہ اس حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرڈر کی بھی پرواہ نہیں کی اور اس کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔اور جی ایس ٹی اتنا ہی لگایا جتنا انھوں نے کہا تھا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں تو سپریم کورٹ کے احکامات کو ماننے پر بہت اصرار کیا جاتا ہے۔اور اب جب اپنی باری آئی ہے تو اس کو مکمل ماننے سے انکار ہے۔انھوں نے کہاکہ تعجب کی بات ہے سپریم کورٹ بھی موجودہ حکومت کے اس رویہ پر کوئی ایکشن نہیں لے رہی اور خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں