رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے،میاں ایوب

DSC_0727

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ذخیرہ اندوزاور ناجائز منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہوگئے ہیں لیکن حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہ جانے کس کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں کیونکہ عوام کو لوٹنے والے تو ان سے کنٹرول نہیں ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی رٹ کھو بیٹھی ہے اور طرف عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔
۔

لیکن حکومت کو اتنی فرصت ہی نہیں ہے کہ وہ اس طرف بھی توجہ دے سکے عین پہلے روزے کی خریداری کے وقت یوٹیلٹی سٹورز کو آڈٹ کے نام پر بند کردینا عوام سے بہت بڑی زیادتی ہے یہ کام رمضان سے چند دن پہلے بھی کیا جا سکتا تھا یوٹیلٹی سٹورز کو آدٹ کے نام پر بند کر کے عوام سے بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں