قبضہ مافیا پولٹری مافیا ، شوگر مل مافیا ،ٹھیکیدار مافیامسلم لیگ نواز کی حکومت سے نا جائز فائدے اٹھا رہا ہے: راجہ عامر خان

IMG_4847

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ اب جو نواز شریف صا حب ا علان کر رہے ہیں کے بد عنوان افسروں کو ہٹا کر ایمان دار اٖفسروں کو لگایا جائے گاتو یہ کا م انھوں نے 5سال پہلے کیوں نہیں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ نواز کی حکومت پچھلے 5سال سے زیادہ عرصے سے ہے اور ملک کے 60% سے زیادہ سرکاری افسر صرف پنجاب حکومت کے تابع ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی کی فیڈرل حکومت کے پاس تو صرف چند محکمے تھے باقی سارے مسلم لیگ نواز کی پنجاب حکومت کے پاس تھے۔ جن میں محکمہ تعلیم ، پولیس ، تھانہ کچہری ، محکمہ ہیلتھ ،ساری پنجاب گورنمنٹ اور اس کے علاوہ کارپوریشنیں ،ایل ڈی اے ، واسا وغیرہ وغیرہ شامل ہیں انھوں نے کہا کہ اب اگر ان کو یہ خیال آیا ہے کہ سرکاری محکمو ں میں ایماندار افسر لگائے جائیں تو ہمیں یہ بھی خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ویسے تو میاں صاحب کو یہ اعلان بھی کرنا چاہیے تھاکہ حکومت میں صرف ایماندار لوگ شامل کروں گا اور اپنی فیملی میں بھی ایماندار لوگوں کو آگے لے کر آوں گاجتنا بھی قبضہ مافیا پولٹری مافیا ، شوگر مل مافیا ،ٹھیکیدار مافیاہے وہ مسلم لیگ نواز کی حکومت سے نا جائز فائدے اٹھا رہا ہے جس کی وجہ سے غریب غریب تر اور یہ لوگ امیر امیر تر ہوتے جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ان کی جگہ پر بھی میاں صاحب کو چاہیے کے ایماندار لوگوں کو لایا جائے تو حالات بہت جلدی بہتر ہو سکتے ہیں ۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں