غضنفر لنگاہ نے عوام کے مینڈیٹ اور قیادت کی اعتماد کی توہین کی ہے: سید حسن مرتضیٰ

لاہور: پیپلز پارٹی نے اپنے رکن پنجاب اسمبلی غضفر لنگاہ کو لوٹا قرار دے دیا ، تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے غضنفر لنگاہ کا اسمبلی میں گھیرائو کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غضنفر لنگاہ نے عوام کے مینڈیٹ اور قیادت کی اعتماد کی توہین کی ہے.

پیپلز پارٹی رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک بار نہیں بار بار وزیراعلی سے ملاقات کرنے کا مطلب یہ لوٹا ہے، غنضفر لنگاہ اب ایوان میں بیٹھ نہیں سکے گا ، یہ ایوان میں آئے اسے بتا دیں گے کہ لوٹے کا جمہوری انداز میں گھیرائو کیا ہوتا ہے .

حسن مرتضیٰ کا مذید کہنا تھا کہ لوٹے کے خلاف کارروائی تو قیادت کرے گی مگر ہم اسے ایوان میں بیٹھنے لائق نہیں چھوڑیں گے،
بزدار کی چوکھٹ پر جھکنے والا لوٹا ایوان میں نہیں بیٹھ سکتا، عثمان بزدار بھی سن لے اس کی یہ لوٹا کریسی اب زیادہ دیر نہیں چلے گی، لوٹوں کے زور پر حکومت بنانے والا جہانگیر ترین مفرور ہو چکا ہے.

اُن کا کہنا تھا کہ لوٹوں کے جہاز بھر بھر کر لانے والا اب پاکستان میں پائوں نہیں رکھ سکتا ، عمران خان اور بزدار کا لوٹوں کے پیندوں پر بنی حکومت جلد گرنے والی ہے، چند لوٹوں کے ووٹوں پر قائم حکومتیں عوامی سیلاب میں تنکوں کی طرح بہہ جائیں گی، تمام جمہوری قوتیں حقیقی جمہوریت کیلئے متحد ہوں ، غیرجمہوری قوتیں جمہوریت کے خلاف ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں