عمران خان اینکر جیسے لوگ میڈیا کی کالی بھیڑیں ہیں۔ راؤ طاہر جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے جی این این نیوز کے اینکر عمران خان کا اپنے پروگرام میں پی پی پی کی نُمایندہ پلوشہ خان کے ساتھ نارواء سلوک اور بد تمیز ی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ عمران خان جیسے اینکر میڈیا کی کالی بھیڑیں جس سے پورا میڈیا بد نام ہوتا ہے، لیکن کُچھ لوگ سستی شہرت یا اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے اس طرح کی گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں۔

راؤ طاہر نے مطالبہ کیا کہ پیمرا اس بات کا نوٹس لے اور اینکر پر کوئی بھی پروگرام کرنے پابندی لگائی جاۓ اور نیوز چینل کو پلوشہ خان اور پی پی پی سے فوری طور پر مُعافی مانگے اور اس بات کو یقینی بناۓ کہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی واقعہ نا ہو۔ راؤ طاہر نے پی پی پی قیادت سے بھی مطالبہ کیا کہ جب تک اینکر اور چینل معافی نا مانگے اس وقت تک پی پی پی کو اس چینل کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں