وزیر ہوابازی غلام سرور خان استعفی دیں۔ جاوید گُجر صدر پی پی پی کینیڈا

وزیر ہوابازی غلام سرور خان استعفی دیں۔ جاوید گُجر صدر پی پی پی کینیڈا۔

ٹورنٹو (۰۲ جولائی ۲۰۲۰) پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر نے وزیر ہوابازی غلام سرور خان کے پی آئی اے پائلٹس کی جعلی لائسنسوں کے بارے میں غیر ذمہ دار بیان دینے پر شدید ردعمل دیتے ہوۓ کہا کہ وزیر موصوف کے بیان سے نا صرف پی آئی اے بلکہ ملکی شہرت اور سول ایوی ایشن کو نا قابل تلافی نُقصان پُہنچا ہے اور پاکستانی پائلٹوں پر غیر مُمالک میں روزگار کے دروازے بھی بند ہو جائیں گے۔

یورپ میں چھے ماہ کی پابندی سے پہلے سے ہی نقصانات تلے دبی ہوئی پی ئی اے مزید نُقصان میں چلی جاۓ گی اور اس غلطی کا خمیازہ غریب کارکنوں کو ملازمت سے ہاتھ دھونے سے بُھتگتنا پڑے گا۔

جاوید گُجر نے کہا کہ اس حکومت کی نظریں پی آئی اے جیسے قومی ادارے اور خاص طور پر نیو یارک میں اربوں ڈالر کے ہوٹل پر ہے اور یہ حکومت جان بُوجھ کر اداروں کو تباہ کر رہی تاکہ نقصانات کا بہانا بنا کر قومی اداروں کو نجکاری کے نام پر اپنے حواریوں کو اُونے پونے داموں میں بیچ سکے۔

لیکن پی پی پی کسے بھی قومی ادارے کی نجکاری اور کارکنوں کی چھانٹی برداشت نہی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں