پیپلزپارٹی کا سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

Pakistan-Lahore-PPP_11-30-2013_128445_l

لاہور: پیپلزپارٹی نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ کردیا،پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد بھی جمع کرادی گئی
لاہور میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک کی جانب سے سی این جی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔
قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مہنگائی کے ہاتھوں غریب عوام کی پہلے ہی کمر ٹوٹ چکی ہے، اس پر حکومت کی جانب سے بغیرکسی جواز کے سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ انہیں مزید تباہ کرنے کے مترادف ہے لٰہذا اس اہم مسئلے پر ایوان میں بحث کی اجازت دی جائے

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں