گرانی کی نئی لہر نے حکومت کے دعوؤں کی حقیقت کھول دی،میاں ایوب

DSC_0727

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ رمضان میں گرانی کی نئی لہر نے حکومت پنجاب کے دعوؤں کی حقیقت کھول کر رکھی دی ہے حکومت نے بہت دعوے کئے تھے کہ رمضان میں گراں فروشی نہیں ہوگی اور عوام کو سستے اشیاء صرف فراہم کی جائیں گی لیکن حکومت کاکوئی بھی دعوی حقیقت نہیں بن سکا عوام سحر اور افطاری کے وقت بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی سے روزہ رکھنے اور پانی سے ہی افطار کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ غریب عوام پھل تو خواب میں ہی کھاسکتے ہیں۔
اوردیگر اشیائے خورو نوش کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں اب تو لوگ ریڑھیوں پر بھی صرف ونڈو شاپنگ کے لئے ہی جاتے ہیں اور ریٹ پوچھ کر واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ناجائز منافع خوری میں ملوث ہیں ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہیں سخت سے سخت سزا دیکر نشان عبرت بنا دینا چاہئے ۔
Source: Daily Pakistan

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں