Strive for democracy, hold dictators accountable in memory of #5thJuly: Asif Ali Zardari

1404472521-1211
ISLAMABAD- Former President Asif Ali Zardari considered July 5 a black day in national calendar, when a dictator overthrew an elected Prime Minister and later executed him, decimated the Constitution and destroyed the state institutions. He added that it was a reminder to strive for the protection of democracy.
This was stated in a message denouncing the abrogation of the Constitution and takeover by dictatorship on July 5, 1977.
Paying glowing tributes to the democratic ethos of the people, the Chairman of Pakistan Peoples Party (PPP) stated, “The people of Pakistan have consistently refused to be suppressed by force and have always bounced back to seize their democratic rights from the jaws of dictators.”
He went on to say, “Dictators and usurpers of people’s rights and freedom must be punished; they will be.” He added that the voices calling for the accountability of dictators were a manifestation of the civilian yearning for democracy.

Source: The Nation

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے آمروں کے احتساب کا مطالبہ ان کی جمہوری خواہشات کا عکاس ہے اس لئے عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کو ضرور سزا ملنی چاہیئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین کی حکومت کا تختہ الٹنے اور ملک میں آمریت کے 37 برس مکمل ہونے پر سابق صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، اس روز ایک آمر نے ایک منتخب وزیراعظم کی حکومت برطرف کی اور بعد میں اسے پھانسی دے دی، آئین کو مسخ اور ریاست کے اداروں کو تباہ و برباد کیا ،یہ دن اس بات کی یاددہانی کراتا ہے کہ ہم جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد کرتے رہیں۔ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ طاقت کے دباؤ میں آنے سے انکار کیا ہے اور آمریت کے جبڑوں سے اپنے حقوق چھینے ہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے آمروں کے احتساب کا مطالبہ ان کی جمہوری خواہشات کا عکاس ہے اس لئے عوام کے حقوق کے غصب کرنے والوں کو ضرور سزا ملنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اظہار کرنا چاہیئے کہ ہم جمہوریت کے فروغ اور تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ ہمارے عوام ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہیں اور تمام لوگوں کے لئے ترقی کے مساوی مواقع میسر ہوں ۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں