پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک مرتبہ پھربلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بنا کر دم لیں گے ،
پنجاب میں میاں منظور احمد وٹو کی قیادت میں ہم ہر یونین کونسل کی سطح پر نہ صرف کارکنوں کو منظم و متحرک کر رہے ہیں بلکہ عوام کے ساتھ رابطے بھی استوار کئے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر دی گئی ایک افطار پارٹی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Source: Roznama Duniya