پیپلز پارٹی پرفارمنس کا تقاضا کرتی ہے، حکمران پرفارمنس دکھائیں یا استعفیٰ دے کر گھر جائیں: بیرسٹر عامر حسن

لاہور: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر عامر حسن نے مراد سعید کو جواب دئتے ہوئے کہا ہے کہ بدزبان وزیروں نے پارلیمنٹ کو گالم گلوچ کا میدان بنادیا ہے، پارلیمنٹ میں بدتمیز وزیروں نےبدزبانی کا وطیرہ بنالیا ہے، وزرا عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو کرنے کی بجائے بدزبانی کرتے ہیں، عوام کے کان ترس گئے ہیں کہ وہ مراد سعید کی وزارت کی کارکردگی کے بارے میں سنیں.

بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کون سی کارکردگی ہے، جس نے وزیرمملکت سے وفاقی وزیر بنادیا؟ کہیں یہ ریحام خان کی کتاب والی ڈاکٹرئن والی کارکردگی تو نہیں؟ عوام علی زیدی اور واڈا کی وزارتوں کی کارکردگی بارے جاننا چاہتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جس کا سہر شہید بھٹو کے سر ہے، یہاں شہید بھٹو اور شہید بی بی کی تقاریر کو دنیا سنتی تھی، لوگ سیکھتے تھے،
آج بھی چئیرمین بلاول بھٹو کی تقاریر مثال ہیں، جہاں وہ پرفارمنس کی بات کرتے ہیں، حکمران عوام کو جمہوریت سے اس قدر مایوس نہ کریں.

انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں، مراد سعید کسی بھی جیالے سے کسی بھی پلیٹ فارم پر اپنی کارکردگی پر بات کریں، پرفارمنس کی بنیاد پر حکومتیں اور ریاستیں چلتی ہیں، خدا کیلئے گالیاں مت سنائیں، پرفارمنس بتائیں، پیپلز پارٹی پرفارمنس کا تقاضا کرتی ہے، پرفارمنس دکھائیں یا استعفیٰ دے کر گھر جائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں