بلاول بھٹو نے سب سے پہلے دہشت گردوں کو للکارا؛میاں منظور وٹوکا سرور چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

 

نیویارک : پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان
می دہشت گردوں کو سب سے پہلے قوم کے بہادر بیٹے بلاول بھٹو زرداری نے للکارا اور آج پور ی قوم اور سیاسی قیادت بلاول بھٹو کے نقش قدم پر چل رہی ہے ۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ہو سکتا ہے یا سونامی مارچ لہٰذا میری سیاسی پیش گوئی ہے کہ فوجی آپریشن تک سونامی مارچ نہیں ہوگا اور عمران خان عید سے پہلے یا بعد میں سونامی مارچ کا فیصلہ واپس لے لیں گے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے سانحہ لاہور کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔وزیر اعلیٰ کو سانحہ لاہور کی ذمہ داری لینی چاہئیے ، طاہر القادری کے احترام کے باوجود ان کے انقلاب کے ذریعے تبدیلی کے فارمولے سے اختلاف کروں گا، آئین میں انقلاب کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ان ملے جلے خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک آمد پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔امریکہ کے دورے پر پہلے سے موجود پارٹی رہنما چوہدری ندیم اصغر کائرہ کی صدارت میں دئیے جانیوالے استقبالیہ اور پریس کانفرنس کے اہتما م میں خاور ندیم اور پیپلز پارٹی امریکہ کے رہنما سرور چوہدری نے کردار ادا کیا جبکہ استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سرور چوہدری نے میاں منظور وٹو کو امریکہ آمد پر اپنی، کمیونٹی اور پارٹی کے ورکرز کی جانب سے خوش آمدید کہا ۔ میاں منظور وٹونے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ ہم سانحہ لاہور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ میں خود بھی وزیر اعلیٰ رہا ہوں۔ مجھے علم ہے کہ وزیر اعلیٰ کے حک کے بغیر پولیس کوئی اتنا بڑا آپریشن کر نہیں سکتی ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو غلطی ماننی چاہئیے ۔ غلطی مان کو کوئی چھوٹا نہیں ہو جاتا بلکہ اصلاح کے ذریعے بندہ اپنی کھوئی ہوئی عزت واپس لے سکتا ہے ۔ تاہم میاں منظور وٹو نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے تمام تر احترام کے باجود میں ان سے کہوں گا کہ آئین میں انقلاب کی کوئی گنجائش نہیں ۔ وہ سیاسی ،جمہوری نظام میں رہتے ہوئے تبدیلی لائیں ۔فرض کر لیں کہ اگر وہ اقتدار میںآ بھی جاتے ہیں تو پھر بھی انہیں آئین میں ترمیم یا آئین بنانا ہوگااور آئین تمام جماعتوں اور اکثریت کی رضا مندی سے بنے گا لہٰذا موجودہ جمہوری نظام میں رہتے ہوئے ہمیں بہتری اور اصلاح کے لئے اپنا اپنا کردرا دا کرنا چاہئیے ۔ ندیم کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مستقبل انشاءاللہ روشن ہے ۔ یہ واحد پارٹی ہے کہ جو حقیقی معنوں میں ملک کے غریب اور محروم طبقے کی نمائندہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے دور میں جو ترقی اور کام ہوئے ، آج لوگوں نے ان کی مثالیں دینا شرو ع کر دی ہیں ۔ –

Source:

اپنا تبصرہ بھیجیں