مرزا اویس بیگ کی والدہ قضائے الہٰی سے انتقال فرما گئیں‌

مرزا اویس بیگ کی والدہ قضائے الہٰی سے انتقال فرما گئیں‌
اناللہ و انا الیہ راجعون۔
آپ سب کو انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے سیکرٹری اطلاعات مرزا اویس بیگ کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال فرما گئیں‌ ہیں‌، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومہ پر اپنی رحمتیں
اور برکتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔ آمین
آپ سب سے درخواست ہےمرزا اویس بیگ کی والدہ محترمہ کے لیے مغفرت کی دعا کریں
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو، جنرل سیکریٹری تنویراشرف کائرہ، سیکریٹری اطلاعات راجہ عامر خان، سیکریٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ میاں منظور مانیکا، ہیڈ سوشل میڈیا جہاں آرا وٹو نے مرزا اویس بیگ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں